پولیس کی فائرنگ، ناکے پر نہ رکنے والے 2نوجوان ہلاک

پولیس کی فائرنگ، ناکے پر نہ رکنے والے 2نوجوان ہلاک
پولیس کی فائرنگ، ناکے پر نہ رکنے والے 2نوجوان ہلاک

  



راولپنڈی (ویب ڈیسک) راولپنڈی میں ہولی فیملی ہسپتال کے قریب پولیس کی فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق ہو گئے۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ذیشان اور شکیل بھائی تھے۔ دونوں بھائی دکان پر کام کرکے گھر جا رہے تھے پولیس کا کہنا ہے کہ ناکے پر نوجوانوں کو رکنے کا اشارہ کیا نہ رکنے پر اہلکار نے فائرنگ کر دی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے واقعہ کو جعلی پولیس مقابلے کا رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید : راولپنڈی


loading...