پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے بھائیوں کی میتیں گھر پہنچ گئیں

پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے بھائیوں کی میتیں گھر پہنچ گئیں
پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے بھائیوں کی میتیں گھر پہنچ گئیں

  



روالپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس کی فائرنگ سے جاںبحق ہونے والے دو بھائیوںکی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد گھر پہنچا دی گئیں ہیں ،گھر میںوالدین اور بہنوں پر غشی طاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ذیشان اور شکیل دونوں بھائی دکان بند کرکے موٹرسائیکل پر سوار گھر آرہے تھے کہ راستے میں ہولی فیملی ہسپتال کے قریب پولیس نے ناکے پر نہ رکنے کی وجہ سے پولیس اہلکار نے مبینہ طورپر فائرنگ کے کر دونوں بھائیوں کو قتل کر دیا تھا ۔

دونوں بھائیوں کی لاشیں گھر پہنچا دی گئیں ہیں ،والدین اور بہنیں جوان بھائیوں کی لاشیں دیکھ کر غم سے نڈھال ہیں اورپورے علاقے میں صف ماتم بچھ گیاہے ۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ پولیس واقعہ کو مبینہ طورپر جعلی پولیس مقابلے کا رنگ دینے کی کوشش کر رہی ہے ۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیاہے کہ دونوں بھائیوں کے پیٹ میں گولی لگی جو کہ جان لیوہ ثابت ہوئی جبکہ ایک بھائی کے پیٹ میں لگنے والی گولی پیٹ پھاڑ کر گزر گئیں۔

مزید : جرم و انصاف /اہم خبریں


loading...