نوجوان موبائل فون پر باتیں کرتے ہوئے ٹرین تلے آکر ہلاک

نوجوان موبائل فون پر باتیں کرتے ہوئے ٹرین تلے آکر ہلاک
نوجوان موبائل فون پر باتیں کرتے ہوئے ٹرین تلے آکر ہلاک

  



لا ہو ر (ویب ڈیسک )بادامی باغ کے علاقہ میں تیس سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔بتایا گیا ہے کہ نامعلوم نوجوان موبائل فون پر باتیں کرتے ہوئے ریلوے لائن پھاٹک کراس کررہا تھا کہ اچانک ٹرین کی زد میں آکرموقع پر ہی دم توڑ گیا۔قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں تیز رفتار گاڑی نامعلوم شخص کو کچلتی ہوئی فرار ہوگئی۔اکبر چوک کے علاقہ میں تیز رفتا ر گاڑی نالے میں جاگری ، جس سے ایک شخص راشد زخمی ہو گیا۔نوانکوٹ میں 2 موٹر سائیکلوں میں تصادم سے 30سالہ کاشف زخمی ہو گیا۔داتا دربا ر کے علاقہ میں 35سا لہ شخص ٹر یفک حا دثہ میں جاں بحق ہو گیا۔

مزید : لاہور