شہبازشریف نے راولپنڈی میٹروبس منصو بے کا نام تبدیل کر کے پاکستان میٹرو رکھ دیا

شہبازشریف نے راولپنڈی میٹروبس منصو بے کا نام تبدیل کر کے پاکستان میٹرو رکھ ...
شہبازشریف نے راولپنڈی میٹروبس منصو بے کا نام تبدیل کر کے پاکستان میٹرو رکھ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہاہے کہ راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس آج سے پاکستان میٹرو ہے کیونکہ روالپنڈی میں پورے پاکستان سے تعلق رکھنے والے افراد یہاں کام کرتے ہیں اور سفر کرتے ہیں اس لیے آج سے پاکستان میٹرو ہے ۔
تفصیلات کے مطاق شہبازشریف نے پاکستان میٹرو روٹ کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے مختلف سٹیشنوں پر مسافروں کی تعداد اور میٹرو بس کے باعث لوگوں کو کیا فائدہ پہنچ رہاہے تمام چیزوں کا جائزہ لیا ۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ انہوں نے راولپنڈی کے صدر سٹیشن میں مسافروں کی لمبی قطاریں دیکھیں جس کے باعث انہوں نے ٹکٹ کاﺅنٹر بڑھانے کی ہدایات بھی دیں ہیں تاکہ مسافروں کو کوئی مشکل پیش نہ آئے ۔
شہبازشریف کا کہناتھا کہ پاکستان کے ہر علاقے سے افراد اسلام آباد اور راولپنڈی میں آکر کا م کرتے ہیں اور انہی لوگوں نے میٹرو بس پ سفر کرناہے اس لیے اس منصوبے کا نام آج پاکستان میٹرو ہے ۔انہو ں نے کہا کہ تین رو میں میٹروبس میں ایک لاکھ 25ہزار افراد نے سفر کیاہے ،اسلام آباد کا نظارہ میٹروبس سے بہت دلکش لگتاہے ۔
شہبازشریف کا کہناتھا کہ ن لیگ کی حکومت آنے سے قبل ادارے کرپشن کا قبرستان بنے ہوئے تھے اس لیے کرپشن کے مینار کو ترقی میں بدلنے کیلئے بہت محنت کی ہے اور اسی طرح محنت جاری رکھیں گے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ قوم کی امانت ایک ایک پائی ایماندار سے خرچ کریں گے ،پنجاب میں 150ارب زراعت پر خرچ کیے جائیں گے اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔