ملتان میں بپھرے بیل کی ٹکروں سے ایک شخص ہلاک، 5زخمی، فائرنگ کرکے مار دیا گیا

ملتان میں بپھرے بیل کی ٹکروں سے ایک شخص ہلاک، 5زخمی، فائرنگ کرکے مار دیا گیا
ملتان میں بپھرے بیل کی ٹکروں سے ایک شخص ہلاک، 5زخمی، فائرنگ کرکے مار دیا گیا

  



ملتان(ویب ڈیسک) کہتے ہیں کہ جب بیل بپھر جائے تو اس کی طاقت کئی گنا بڑھ جاتی ہے اور مشکل سے ہی کسی کے قابو میں آتا ہے ایسا ہی کچھ ہوا ملتان میں جہاں مویشی منڈی میں لایا گیا خوبصورت اورطاقتور بیل ٹرک سے اترتے ہی ایسا بپھرا کہ اس نے لوگوں پر حملہ کردیا جس میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

گوجرانوالہ کی مویشی منڈی سے ملتان کی مویشی منڈی میں ٹرک میں بھر کر کئی بیل لائے گئے ان میں سے ایک بیل کو جیسے ہی اتارا گیا وہ رسی چھڑا کر بھاگ کھڑا ہوا جس کو پکڑنے کے لیے اس کا مالک اور دیگر لوگ اس کے پیچھے دوڑے لیکن بیل نے قریب آتے مالک کو اٹھا کر پٹخ دیا اور ساتھ ہی دیگر لوگوں کو بھی اپنی سینگوں اور لاتوں سے پٹخنا شروع کردیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق بیل کو قابو کرنے لیے پولیس کی مدد طلب کی گئی جس کے بعد پولیس نے بے قابو بیل پر گولیوں کی برسات کردی تاہم بیل پولیس کے سامنے بھی دیوار بن کر کھڑا ہوگیا اور 6 گھنٹے کی کوششوں کو بعد اس ہلاک کردیا گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ بیل کو 100 گولیاں ماری گئیں جس کے بعد وہ ہلاک ہوا جب کہ اس کے وار سے جاں بحق شخص کی شناخت عبدالغفور کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

بیل کے مالک کا کہنا ہے کہ بیل کا وزن 10 من تھا اور آج سے قبل اس بیل نے کبھی کسی کو نہیں مارا اس کا اس طرح پاگل ہو جانا حیران کن ہے۔

مزید : ملتان


loading...