مغوی ٹی وی ماڈل نسیمہ بلوچ کا سراغ مل گیا

مغوی ٹی وی ماڈل نسیمہ بلوچ کا سراغ مل گیا
مغوی ٹی وی ماڈل نسیمہ بلوچ کا سراغ مل گیا

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیفنس کے علاقے سے ڈیڑھ ماہ قبل اغواءہونیوالی ٹی وی ماڈل نسیمہ بلوچ کا سراغ مل گیاہے اور پولیس ذرائع کاکہناہے کہ مغویہ کو نواب شاہ کے علاقے میں چھپایاگیاہے جبکہ عدالت نے بھی پولیس کو نسیمہ بلوچ کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ڈیفنس کے علاقے سے اپنی گاڑی سے ڈیڑھ ماہ قبل اغواءہونیوالی نسیمہ بلوچ کا کیس خاموشی سے چل رہاتھاجبکہ پولیس بھی اپنی تحقیقات میں مصروف تھی لیکن نوابشاہ میں ایک مخصوص پارٹی کی حکمرانی اور بااثرملزمان کی وجہ سے کامیابی نہیں ہوسکی ، نسیمہ بلوچ کے اہلخانہ کو مقدمے سے دستبرداری اور سنگین نتائج کی دھمکیاں ملنے پر مغوی ماڈل کی والدہ نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیاجہاں عدالت نے آئی جی سندھ کو حکم دیاہے کہ وہ اُنہیں 10جون کو عدالت میں پیش کریں ۔

مغوی ماڈل کی والدہ نے بتایاکہ نسیمہ کی گاڑی ڈیفنس سے مل گئی تھی لیکن اُن کے اکاﺅنٹ میں موجود آٹھ لاکھ روپے بھی اے ٹی ایم کے ذریعے نکلوالیے گئے ہیں ، وہ یہ بھی نہیں جانتی کہ ان کی بیٹی زندہ ہے یا ماردی گئی ۔

پولیس ذرائع نے اے آروائے نیوز کو بتایاکہ نسیمہ بلوچ زندہ اور اسے نوابشاہ کے علاقے میں رکھاگیاہے ۔

مزید : تفریح


loading...