ماڈل ایان علی کی ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کافیصلہ کرلیا

ماڈل ایان علی کی ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کافیصلہ کرلیا
ماڈل ایان علی کی ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کافیصلہ کرلیا

  



راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)کرنسی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار ماڈل ایان علی کی ضمانت کیلئے ان کی وکیل نے ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیاہے ۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس کے مطابق ماڈل ایان علی کسٹم عدالت کی جانب سے تین بار ضمانت کر درخواست خارج ہونے پر سخت پریشان ہیں اس لیے ماڈل کی خواہش پر ان کی خاتون وکیل شائستہ وہاب نے اڈیالہ جیل میں ان سے ملاقات کی،جس دوران ماڈل کا رویہ انتہائی سخت تھا اور وہ ضمانت نہ ہونے پر سخت پریشان اور غصے میں نظر آرہی تھیں۔

دوران ملاقات ایان علی نے اپنی وکیل پر واضح کیا کہ وہ رمضان المبارک سے قبل جیل سے باہر آنا چاہتی ہے۔ جس پر ان کی وکیل نے کسٹم عدالت کی جانب سے ملزمہ کی ضمانت مسترد کئے جانے کے فیصلہ کی مصدقہ کاپی حاصل کرلی ہے اور وہ آئندہ 2 روز میں لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں ان کی ضمانت کی درخواست دائر کی جائے گی۔

مزید : راولپنڈی


loading...