چین میں ہزاروں مینڈک سڑکوں پر آگئے

چین میں ہزاروں مینڈک سڑکوں پر آگئے
چین میں ہزاروں مینڈک سڑکوں پر آگئے

  



بیجنگ (ویب ڈیسک)چین کے صوبہ لیاؤننگ میں تیز بارش کے بعد ہزاروں کی تعداد میں مینڈکوں نے سڑک کا رخ کرلیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین میں بارش کے بعد لوگ اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے ہزاروں مینڈکوں کو سڑکوں پر چہل قدمی کرتے دیکھا۔ چھوٹے سائز میں یہ تمام مینڈک تیز بارش کے بعد قریبی جھیل سے نکلے تھے۔ مینڈکوں سے ڈھکی سڑک پر لوگوں کو چلنے پھرنے میں مشکلات پیش آئیں تاہم کچھ گھنٹے بعد یہ مینڈک واپس اپنے ٹھکانوں پر چلے گئے جس پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا اور زندگی اپنے معمول پر آگئی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس