داعش نے کیمیائی ہتھیاروں کے لئے ماہرین کی خدمات حاصل کرلی ہیں: آسٹریلیا کا خدشہ

داعش نے کیمیائی ہتھیاروں کے لئے ماہرین کی خدمات حاصل کرلی ہیں: آسٹریلیا کا ...
داعش نے کیمیائی ہتھیاروں کے لئے ماہرین کی خدمات حاصل کرلی ہیں: آسٹریلیا کا خدشہ

  



سڈنی (نیوز ڈیسک) آسٹریلیا کی وزیر خرجہ جولی بشپ کا کہنا ہے کہ داعش کی بڑھتی ہوئی کارروائیاں ظاہر کرتی ہیں کہ اس کے جنگجو کیمیائی ہتھیار بنانے کے لئے تیار ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی وزیر خارجہ نے خدشہ ظاہر کیا کہ داعش نے کیمیائی ہتھیاروں میں مزید جدت لانے کے لئے ہزاروں ماہرین کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ شام میں حکومت نے گزشتہ 4 برسوں میں اپنے مخالفین کے خلاف سرین اور کلورین سمیت زہریلے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا لیکن اسلامک سٹیٹ کی جانب اس قسم کے ہتھیاروں کا استعمال اور اس کی تیاری کے لئے ماہر افراد کی خدمات حاصل کرنا بہت زیادہ تشویش کا باعث ہے۔

مزید : بین الاقوامی