دیپکا گھریلو زندگی اور بہت سارے بچوں کی خواہشمند

دیپکا گھریلو زندگی اور بہت سارے بچوں کی خواہشمند
دیپکا گھریلو زندگی اور بہت سارے بچوں کی خواہشمند

  



ممبئی (ویب ڈیسک) فلم ’’پیکو‘‘ کی شاندار کامیابی کے بعد یہی لگتا ہے کہ بالی ووڈ سٹار دیپکا پڈوکون کیلئے کیریئر سے بڑھ کر کچھ نہیں۔ تاہم ایک انٹرویو کے دوران دیپکا نے کہا انہیں اپنے کیریئر کو خیر آباد کہہ کر گھریلو خاتون بننے میں کوئی مشکل نہیں اور وہ شادی کے بعد بہت سارے بچوں کی کواہشمند ہیں۔ دیپکا نے کہا ’’میں با آسانی اپنا بالی ووڈ کیریئر چھوڑ کر ایک گھریلو زندگی میں خوش اور سکون سے رہ سکتی ہوں‘‘۔ ان کیلئے فیملی سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں کیونکہ یہ آپ کو مکمل ہونے کا احساس دلاتی ہے۔ دیپکا کو اپنی کسی فلم کی باکس آفس پر کامیابی کے برعکس ماں بننے میں زیادہ خوشی ہوگی۔ دیپکا نے مزید کہا ’’مجھے بہت سارے بچے چاہیں کیونکہ مجھے بچے بہت زیادہ پسند، میں دوسروں کے بچوں کے ساتھ وقت زارتی ہوں جن میں شاہ رخ خان کا بیٹا ابراہم شامل ہے‘‘۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں بچوں کے ساتھ وقت گزار کر خوشی محسوس ہوتی ہے۔

مزید : تفریح