ووٹ ڈالنے سے منع کرنے پر سوات، دیر میں خواتین کا احتجاج

ووٹ ڈالنے سے منع کرنے پر سوات، دیر میں خواتین کا احتجاج
ووٹ ڈالنے سے منع کرنے پر سوات، دیر میں خواتین کا احتجاج

  



سوات(ویب ڈیسک) سوات کے علاقے چار باغ سے تعلق رکھنے والی خواتین نے سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سوات اور دیر لوئر میں بلدیاتی انتخابات میں خواتین کے ووٹ ڈالنے کے خلاف بعض حلقوں کی خواتین احتجاجی مظاہرے کررہی ہیں۔ خواتین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں ووٹ کے استعمال سے زبردستی روکا گیا لہٰذا ان علاقوں میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو کالعدم قرار دیا جائے۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اس حلقے سے بلا مقابلہ منتخب ہونے والی کونسلر نزاکت بتایا بلدیاتی انتخاب میں ووٹ ڈالنے سے منع کرکے ہماری حق تلفی کی گئی ہے جو کہ قابل افسوس امر ہے۔ نزاکت نے بتایا کہ ووٹنگ کے دن حلقے کی 200سے زائد خواتن کو نامعلوم وجوہات کے بنا پر پولنگ سٹیشنز سے زبردستی واپس بھیج دیا گیا جس کے خلاف وہ احتجاج کررہی ہیں۔

مزید : سوات