ہسپتانوی خاتون کا سورج پر ملکیت کا دعویٰ، پلاٹ بیچنا شروع کردیئے

ہسپتانوی خاتون کا سورج پر ملکیت کا دعویٰ، پلاٹ بیچنا شروع کردیئے
ہسپتانوی خاتون کا سورج پر ملکیت کا دعویٰ، پلاٹ بیچنا شروع کردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (اے پی پی) ایک ہسپانوی خاتون نے سورج پر ملکیت کا دعویٰ کردیا اور بات یہاں تک محدود نہیں بلکہ سورج پر  لوگوں کو پلاٹ بیچنا شروع کر دیئے ہیں۔

54 سالہ ہسپتانوی خاتون ماریا اینجیلس ڈورن نے سورج کے کچھ حصے کی قانونی ملکیت کا دعویٰ کرتے ہوئے لوگوں کو سورج پر پلاٹ بیچنا شروع کردئیے۔ ماریا کا دعویٰ ہے کہ پانچ سال پہلے سپیشن کے نوٹری دفتر سے انہوں نے سورج اپنے نام پر رجسٹرڈ کرایا تھا اور اس کے پاس سورج کے کچھ حصے کی ملکیت کی قانونی دستاویزات موجود ہیں۔

سپین کے علاقے گیلیسیا میں ویگو کی رہائشی ماریا ڈورن پچھلے 2 سال سے ’’اِی بے‘‘ پر ایک مربع میٹر فی یورو کے حساب سے سورج پر پلاٹ بیچ رہی ہیں اور خریداروں کو ملکیت کی قانونی دستاویزات بھی فراہم کرتی ہیں۔ ماریا نے سورج اپنے نام رجسٹر کرانے کے بعد شمسی توانائی کے صارفین کو بل بھیجنے کی دھمکی بھی دی تھی۔