شادی کے بعد بیوی نقدی و زیور لے کر فرار، شوہر عدالت جاپہنچا

شادی کے بعد بیوی نقدی و زیور لے کر فرار، شوہر عدالت جاپہنچا
شادی کے بعد بیوی نقدی و زیور لے کر فرار، شوہر عدالت جاپہنچا

  



لاہور (ویب ڈیسک) شادی کے بعد نقدی اور زیورات لے کر فرار ہونے والی خاتون کا شوہر انصاف کیلئے سیشن عدالت پہنچ گیا۔ عدالت میں خاتون کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست دائر کردی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج مظہر سلیم رامے کی عدالت میں شاہدرہ کے رہائشی صدام حسین نے اپنی بیوی آمنہ مختار کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس کی ایک سال قبل آمنہ مختیار سے شادی ہوئی۔

شادی کے بعد آمنہ نے ا س سے لڑنا شروع کردیا، بعد میں اس کو علم ہوا کہ اس سے قبل بھی آمنہ خود کو کنواری ظاہر کرکے تین افراد کو لوٹ چکی ہے، اس کے خلاف تھانہ جوہر ٹاؤن اور شفیق آباد میں مقدمے درج ہیں جس میں وہ اشتہاری ہے۔ اس واقعہ کا علم ہونے پر صدام نے اپنی بیوی سے تصدیق کرنے کی کوشش کی جس پر اس کی بیوی نقدی اور زیورات لے کر اپنے والدین کے گھر جاکر بیٹھ گئی۔

صدام کے وکیل میرشکیل نے کہا کہ آمنہ فراڈیوں کے گروہ سے تعلق رکھتی ہے عدالت سے استدعا ہے کہ اس کے خلاف مقدمہد رج کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے شاہدرہ پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

مزید : لاہور


loading...