چوہے کو 30روز کیلئے ماﺅنٹین ڈیو میں ڈبویا جائے تو کیا ہو تاہے ؟پیپسی کے اپنے ہی وکیل کا خوفنا ک انکشاف

چوہے کو 30روز کیلئے ماﺅنٹین ڈیو میں ڈبویا جائے تو کیا ہو تاہے ؟پیپسی کے اپنے ...
چوہے کو 30روز کیلئے ماﺅنٹین ڈیو میں ڈبویا جائے تو کیا ہو تاہے ؟پیپسی کے اپنے ہی وکیل کا خوفنا ک انکشاف

  



نیویارک(نیوزڈیسک)اگر چوہے کو 30دن کے لئے ماﺅنٹین ڈیو میں ڈبویا جائے تو کیا ہوتا ہے؟آپ اس سوال کا جواب جان کر حیران ہوں گے  کہ چوہے کا نام و نشان ہی مٹ جائے گا۔یہ کوئی دعویٰ نہیں بلکہ پیپسی کمپنی کے وکیل نے ماﺅنٹین ڈیوکے ایک مقدمے کی سماعت کے دوران جنوری 2012ءمیں خود یہ عدالت کو بتایا کہ ایک مہینے مین ماﺅنٹین ڈیومیں چوہا مکمل طور پر حل ہوجاتا ہے۔

ایک صارف رونالڈ بال نے پیپسی کمپنی کے خلاف دعویٰ دائر کیا تھا کہ اس نے 2008ءمیں ماﺅنٹین ڈیو کا کین کھولا تو اس میں سے مرا ہوا چوہا نکلالہذا اسے ہرجانہ دیا جائے۔پیپسی کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ جب رونالڈ نے یہ کین خریدا اس وقت کین کو پیک کئے 74دن گزر چکے تھے جبکہ چوہا صرف 30دن کے اندر مکمل طور پر ماﺅنٹین ڈیو میں حل ہوجاتا ہے۔

دوران پر واز شرمنا ک حرکات پر خاتون گرفتار

وکیل کا کہنا تھا کہ مشروب میں موجود تیزابیت کی وجہ سے پہلے چار سے سات دن کے اندر چوہا کی ہڈیاں ختم ہوجائیں گی اور آہستہ آہستہ اگلے دنوں میں جسم کے دیگر حصے ختم ہوجائیں گے اور 30دن کے اندر چوہا ایک جیلی کی شکل کا بن جائے گا۔اس کا کہنا تھا کہ یہ ممکن نہیں کہ جب صارف نے یہ کین خریدا تو اس میں سے مرا ہوا چوہا نکلے جس کی وجہ یہ ہے کہ کین کو بنائے 74دن گزر چکے تھے اوریہ ممکن نہیں کہ  اتنے دن گزر جانے کے بعد بھی اس میں سے چوہے کا جسم نکلے کیونکہ وہ تو مکمل طور پر گھل جائے گا۔

اس جرح کے بعد ماﺅنٹین ڈیو(پیپسی کمپنی)کو اس مقدمے سے چھٹکارا مل گیاتاہم امکان ظاہر کیاجارہاہے کہ اس علی الاعلان انکشاف کے بعد ماؤنٹین ڈیو کی فروخت میں کمی آئے گی ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...