آئی سی سی نے پاک بھارت سیریز میں کسی بھی قسم کا کردار ادا کرنے سے صاف صاف انکار کر دیا

آئی سی سی نے پاک بھارت سیریز میں کسی بھی قسم کا کردار ادا کرنے سے صاف صاف ...
آئی سی سی نے پاک بھارت سیریز میں کسی بھی قسم کا کردار ادا کرنے سے صاف صاف انکار کر دیا

  



دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاک بھارت سریز کیلئے کسی بھی قسم کا کردار ادا کرنے سے معذرت کر لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے کہا کہ ہم پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کرکٹ تعلقات کی بحالی کے حق میں ہیں لیکن ہم دونوں ملکوں کے بورڈز کے درمیان معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے۔

ان کا کہناتھاکہ آئی سی سی اس معاملے میں بالکل کسی بھی قسم کی مداخلت نہیں کرے گا کیونکہ یہ خالصتاً دونوں بورڈز کا دوطرفہ معاملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ’ہم حتیٰ کہ آئی سی سی کے مقابلوں میں بھی ان دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے میچز میں شائقین کی دلچسپی اور جنون کو دیکھ چکے ہیں لیکن گورنس کے نئے نظام کے تحت دوطرفہ سیریز کا فیصلہ بورڈز خود کریں گے اور آئی سی سی صرف میچ آفیشلز تعینات کرنے کی ذمے دار ہو گی‘۔

آئی سی سی چیف ایگزیکٹو نے اس تاثر کو بھی رد کیا کہ کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی پاکستان میں دورہ زمبابوے کی صورت میں عالمی کرکٹ کی بحالی پر خوش نہیں۔رچرڈسن نے کہا کہ شائقین اور ناظرین کی دونوں ملکوں کے درمیان میچز میں دلچسپی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے اور یہ کرکٹ کے کھیل کے لیے بہت شاندار ہے۔

ان کا کہناتھا کہ ہم نے میچ آفیشلز اس لیے پاکستان نہیں بھیجے کیوں کہ ہم قومی ٹیموں کی نسبت صورتحال کو مختلف زاویے سے دیکھتے ہیں لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے ہم پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کو سپورٹ نہیں کرتے ۔

مزید : کھیل /اہم خبریں