پاکستان کاروہنگیامسلمانوں کی مددکےلئے سرگرم سفارتی کرداراداکرنیکافیصلہ

پاکستان کاروہنگیامسلمانوں کی مددکےلئے سرگرم سفارتی کرداراداکرنیکافیصلہ
پاکستان کاروہنگیامسلمانوں کی مددکےلئے سرگرم سفارتی کرداراداکرنیکافیصلہ

  



اسلام آباد(ڈی این اے )پاکستان نے میانمارمیں روہنگیامسلمانوں کی مددکےلئے سفارتی سطح پربھی سرگرم کرداراداکرنے کافیصلہ کرلیا ،اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پرقائم کی جانیوالی وفاقی کابینہ کی خصوصی کمیٹی میں شامل مشیرخارجہ امورسرتاج عزیز اوروزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی دوست ممالک کیساتھ ملکر روہنگیامسلمانوں کی مشکلات کم کرنے کےلئے کام کریںگے،وزیراعظم نے اپنی کابینہ کے دونوںاراکین کوہدایت کی ہے کہ پاکستان کی طرف سے جس حدتک ممکن ہوسکے ان مظلوم مسلمان بھائیوں کی مددکی جائے اوریہ مسئلہ عالمی برادری کے سامنے بھی اٹھایاجائے،یہ بھی معلوم ہواہے کہ پاکستان کی حکومت ملائیشیا،تھائی لینڈ،بنگلہ دیش کے سفارتکاروں کیساتھ انسانی ہمدردی کی بنیادپریہ معاملہ اٹھائے گی تاکہ پناہ کی تلاش میں سمندرمیں کشتیوں پردربدرلوگوں کی مشکلات کم کی جاسکیں۔وزیراعظم کی ہدایت پرقائم کمیٹی کے ارکان میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بھی شامل ہیں۔

مزید : انسانی حقوق