پاکستان کے تین جے ایف تھنڈر 17طیارے پیرس میں ایئرشو میں شرکت کیلئے روانہ

پاکستان کے تین جے ایف تھنڈر 17طیارے پیرس میں ایئرشو میں شرکت کیلئے روانہ
پاکستان کے تین جے ایف تھنڈر 17طیارے پیرس میں ایئرشو میں شرکت کیلئے روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور چین کے اشتراک سے بنائے گئے تین جے ایف 17تھنڈر طیارے پیرس میں ہونے والے ایئرشو میں اپنا لوہا منوانے کیلئے روانہ ہو گئے ہیں ۔
پاک فضائیہ کے ترجمان ایئرکمانڈر ایس ایم علی کے مطابق فرانس کی ائیروسپیس انڈسٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقد کیے جانے والے اکیاونویں ائیرشو کا آغاز 15 جون سے پیرس میں ہو گا اور یہ 21 جون تک جاری رہے گاجس میں پاکستان کے تین جے ایف 17تھنڈر طیارے ،ایئرفورس کے جہانباز پائلٹ اور تکنیکی عملہ شرکت کیلئے روانہ ہو گیاہے ۔
ترجمان کا کہناتھاکہ پاکستان کا ایک جے ایف 17 تھنڈر طیارہ فضائی مظاہرے میں شرکت کرے گا جب کہ دیگر دو نمائش کے لیے رکھے جائیں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -