قیدی جیل سے فرار کیلئے پھانسی کے پھندے سے جھول گیااور کامیاب بھی ہو گیا ،فرار کی ایسی داستان جسے جان کر آپ کی حیرت کی انتہانہ رہے گی

قیدی جیل سے فرار کیلئے پھانسی کے پھندے سے جھول گیااور کامیاب بھی ہو گیا ،فرار ...
قیدی جیل سے فرار کیلئے پھانسی کے پھندے سے جھول گیااور کامیاب بھی ہو گیا ،فرار کی ایسی داستان جسے جان کر آپ کی حیرت کی انتہانہ رہے گی

  



لندن (نیوز ڈیسک) آزادی بہت بڑی نعمت ہے اور قید سے نجات کے لئے انسان اپنی جان کو بھی خطرے میں ڈال سکتا ہے، اس کی تازہ مثال ایک برطانوی قیدی نے پیش کی ہے جو مشہور جیل ایچ ایم پی ہیول میں قید تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جیل کے گارڈز نے ایک قیدی کو اپنی کوٹھڑی میں پھندے سے جھولتا دیکھا تو فوری طور پر اسے اتارا گیا اور ہوش میں لانے کی کوشش کی گئی۔ کچھ دیر بعد ہی قیدی کو الیگزینڈرا ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت قدرے سنبھل گئی۔ قیدی نے ٹوائلٹ جانے کی اجازت مانگی لیکن جب وہ واپس آیا تو اس کے ہاتھ میں ایک ہتھیار نما چیز تھی جسے لہراتے ہوئے وہ فرار ہوگیا۔

برما کے روہنگیا مسلمان دراصل کون ہیں ، تمام ضروری معلومات جو قارئین جاننا چاہتے ہیں

جیل حکام کا کہنا ہے کہ قیدی نے فرار ہونے کے لئے انتہائی شاطرانہ منصوبہ بندی کی تھی۔ اس نے خود کو پھندے سے لٹکالیا تاکہ اسے کسی طرح جیل سے باہر نکالا جائے، لیکن اس کی یہ حرکت انتہائی خطرناک تھی اور اس کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں تھی۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ قیدی نے ٹوتھ برش کے ساتھ بلیڈ باندھ کر ہتھیار تیار کیا تھا جسے دکھا کر وہ فرارہو گیا تھا۔

جان کو خطرے میں ڈال کر فرار ہونے والے قیدی کا منصوبہ بظاہر تو کامیاب رہا لیکن اس کی بدقسمتی تھی کہ بالآخر اسے پھر سے گرفتار کرلیا گیا اور جیل واپس پہنچادیا گیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...