کیلوں کے پیکٹ میں سسے ایسی خطرناک چیز نکلی کہ دکان ہی بند کر دی گئی

کیلوں کے پیکٹ میں سسے ایسی خطرناک چیز نکلی کہ دکان ہی بند کر دی گئی
کیلوں کے پیکٹ میں سسے ایسی خطرناک چیز نکلی کہ دکان ہی بند کر دی گئی

  



لندن (نیوز ڈیسک) ملٹی نیشنل سپر مارکیٹ Aldi سے خریدے گئے کیلوں پر پائے جانے والے مکڑے کے انڈوں نے کھلبلی مچادی جس کے بعد لائسیسٹر شائر میں واقع سپر مارکیٹ کی برانچ کو بند کرنا پڑگیا۔

گرمی کےموسم میں صحت مند رہنے کیلئے ان مشوروں پر ضرور عمل کریں

نونیٹن سے تعلق رکھنے والی ایک فیملی نے سپر مارکیٹ سے کیلے خریدے تھے لیکن جب ان کیلوں کے ساتھ مشکوک قسم کے انڈے نظر آئے تو پولیس کو اطلاع کردی گئی۔ وائلڈ لائف ماہرین کا خیال تھاکہ یہ انڈے برازیل کے آوارہ مکڑے کے ہیں جس کا زہر انسانوں کے لئے موت کا پیغام بن سکتا ہے۔ مارکیٹ میں زہریلے مکڑے کی تلاش کے لئے ایک بڑے آپریشن کا آغاز کیا گیا جس کے لئے مارکیٹ کو مکمل طور پر بند کردیا گیا، طویل تلاش کے باوجود زہریلا برازیلین مکڑا کہیں برآمد نہ ہوا۔ بعد ازاں نیشنل ہسٹری میوزیم کے ماہرین نے انڈوں کا معائنہ کیا اور بتایا کہ یہ کسی دیگر مکڑے کے تھے جو کہ انسانوں کے لئے زہریلا نہیں۔ اس انکشاف کے بعد مارکیٹ کو دوبارہ کھول دیا گیا، البتہ صارفین میں مکڑے کے انڈوں کی وجہ سے خوف و ہراس کی فضا پائی جارہی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...