صحت کی وہ علامات جوخون کی بند شریانوں کی نشاندہی کریں ، آگاہی حاصل کریں اور محفوظ رہیں

صحت کی وہ علامات جوخون کی بند شریانوں کی نشاندہی کریں ، آگاہی حاصل کریں اور ...
صحت کی وہ علامات جوخون کی بند شریانوں کی نشاندہی کریں ، آگاہی حاصل کریں اور محفوظ رہیں

  



نیویارک(نیوزڈیسک)ہمارے کھانے پینے کی عادات اور ورزش سے دوری کی وجہ سے ہمارا دل کافی کمزور ہوچکا ہے جبکہ ہماری شریانیں بھی وقت کے ساتھ بند ہوتی جاتی ہیں لیکن ہمیں اس کا علم نہیں ہوپاتا اور جب پتہ لگتا ہے تو بہت دیر ہوچکی ہوتی ہے۔آئیے آپ کو ایسی علامات بتائیں جن سے آپ کو پہلے ہی علم ہوجائے گا کہ آپ کی خون کی شریانیں بند ہوگئی ہیں یا ان کی کارکردگی میں کمی آگئی ہے۔

جنسی عمل میں کمی

اگر آپ کو جنسی عمل کے دوران مشکل کا سامنا ہو یعنی ایک نارمل مرد کی طرح آپ عمل مکمل نہ کرپائیں تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ کی شریانیں بند ہورہی ہیں اور جسم کے مختلف حصوں کو خون کی روانی صحیح طریقے سے نہیں ہوپا رہی۔عمومی طور پر بیان کی گئی علامت کے ظاہر ہونے کے بعد دل کی نالیاں مکمل بند ہونے میں پانچ سال لگ سکتے ہیں لہذا آپ کے پاس کافی وقت ہے اور فوراًمعالج سے مشورہ کریں۔

اگر آپ کا ٹوائلٹ دیگر افراد استعمال کرتے ہیں تو اگلی بار جانے سے پہلے یہ انتہائی تشویشناک خبر ضرور پڑھ لیں

گنجا پن

اگر سر کے بال کم ہونا شروع ہوجائیں تو یہ اس بات کی علامت ہوسکتی ہے کہ آپ کی شریانیں بند ہورہی ہیں۔حال ہی میں 37ہزار مردوں پر کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان میں بند شریانوں کا امکان زیادہ تھا جن کے سر کے بال کم ہونے لگے۔

کانوں کی لوئیں

ہمارے کان کی لوئیں اور دل کی شریانوں کے درمیان بہت گہرا رشتہ موجود ہوتا ہے اور اگر کان کی لوﺅں کو خون کی سپلائی متاثر ہونے لگے تو وہ سوجنے لگتی ہیں لہذا اس بات کا دھیان رہے کہ کان کی لوئیں سوجنے کیو صورت میں معالج سے رابطہ کریں۔

تم پر اعتبار نہیں، سعودی خواتین اپنے شوہروں پر ایک بے حد دلچسپ پابندی لگانے لیں

پنڈلیوں میں درد

اگر آپ کی پنڈلیوں یا ٹانگوں کے مسلز میں بغیر کسی وجہ کے تکلیف ہونے لگے اور یہ مستقل رہے تو یہ بھی اس بات کی علامت ہے کہ آپ کی شریانیں بند رہنے لگی ہیں تو اپنے معالج سے بات کریں۔ہوسکتا ہے کہ آپ کی شریانیں بند نہ ہوں لیکن احتیاط کرنے میں بہتری ہے۔

مزید : تعلیم و صحت