وفاقی بجٹ 2015 ء، متحدہ قومی موومنٹ نے بجٹ مسترد کرتے ہوئے مخالفت کر دی

وفاقی بجٹ 2015 ء، متحدہ قومی موومنٹ نے بجٹ مسترد کرتے ہوئے مخالفت کر دی
وفاقی بجٹ 2015 ء، متحدہ قومی موومنٹ نے بجٹ مسترد کرتے ہوئے مخالفت کر دی

  



کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے وفاقی بجٹ سال 2015/16 ءکو عوام دشمن قرار دے کر مسترد کر دیا گیا ہے ۔

ایم کیو ایم کے رہنماءڈاکٹر فاروق ستارنے متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ مراعات یافتہ لوگوں کے لیے بنایا گیا ہے اور یہ مکمل طور پر ایک غریب دشمن بجٹ ہے ۔ انہوں نے بتایا ایم کیو ایم کی جانب سے حکومت کو شیڈو بجٹ پیش کیا گیا تھا لیکن حکومت نے تمام ٹیکسز صرف غریب اور تنخواہ دار ملازمین پر لگا دیے ۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ 70 سالوں سے ہر آنے والی حکومت ایک ہی راگ الاپ رہی ہے جبکہ موجودہ حکومت نے تیسری بار غریب دشمن بجٹ پیش کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے ۔انہوں نے سوال کیا کہ وفاقی وزیر خزانہ اپنے پیش کردہ بجٹ کے مطابق بتائیں کہ ایک تنخواہ دار ملازم اور ایک مزدور اپنے گھر کا چولہا اس طرح کے حالات میں کیسے چلائیں گے ؟

ایم کیو ایم کے رہنماءڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ حکومت نے گزشتہ مالی سال میں کوئی ٹارگٹ پورا نہیں کیا جبکہ کل پارلیمنٹ کے اجلاس میں بجٹ پر بحث ہو گی جس میں ایم کیو ایم کی جانب سے اسکی شدید مخالفت کی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کا وفد وزیر اعظم اعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کرنے کی کوشش کرے گی جس میں بجٹ سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جائے گا ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں


loading...