پی سی بی کے ملازم سابق کرکٹرز کے کمنٹری کرنے پر پابندی عائد

پی سی بی کے ملازم سابق کرکٹرز کے کمنٹری کرنے پر پابندی عائد
پی سی بی کے ملازم سابق کرکٹرز کے کمنٹری کرنے پر پابندی عائد

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی نے بورڈ میں ملازمت کرنے والے سابق کرکٹرز کے کمنٹری کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین شہریار خان نے سابق کرکٹرز کی جانب سے 2 نوکریوں کرنے پر یہ پابندی عائد کی ہے اور اب پی سی بی میں ملازمت کرنے والا کوئی بھی سابق کرکٹر کمنٹری نہیں کر سکے گا۔واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون رشید نے بورڈ میں ملازمت کے ساتھ کمنٹری کا آغاز بھی کر دیا جس کے بعد یہ کئی اور سابق کرکٹرز بھی ان کے نقش قدم پر چل پڑے اور اظہر خان ، محمد اکرم سمیت متعدد کرکٹرز کمنٹری باکس میں دکھائی دئیے۔

اس پابندی کے بعد بورڈ میں ملازمت کرنے والے سابق کرکٹرز کو نوکری یا کمنٹری میں سے کسی ایک شعبے کا انتخاب کرنا ہوگا اور قوی امکان یہی ہے کہ کئی سالوں سے بورڈ کے ساتھ ”چمٹے“ یہ کرکٹرز کمنٹری کو چھوڑنے میں ہی عافیت سمجھیں گے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ ہی منسلک رہیں گے۔

مزید : کھیل


loading...