خیبر پختونخواہ دھاندلی ،پی ٹی آئی نے اے پی سی بلانے کا فیصلہ کرلیا

خیبر پختونخواہ دھاندلی ،پی ٹی آئی نے اے پی سی بلانے کا فیصلہ کرلیا
خیبر پختونخواہ دھاندلی ،پی ٹی آئی نے اے پی سی بلانے کا فیصلہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواہ میں دھاندلی پر تمام سیاسی جماعتوں کے احتجاج کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔آل پارٹیز کانفرنس 9اور 10جون کو پشاور میں ہوگی ۔پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں اور تمام جماعتوں سے مشاورت کے بعد ہی الیکشن کمیشن کو سفارشات دیں گے ۔یاد رہے کہ کے پی کے کی تین بڑی جماعتوں کے وزیراعلی ہاؤس کے باہر احتجاج کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اے پی سی بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -