محکمہ موسمیات نے سمندر میں طوفان کی وارننگ جاری کر دی

محکمہ موسمیات نے سمندر میں طوفان کی وارننگ جاری کر دی
محکمہ موسمیات نے سمندر میں طوفان کی وارننگ جاری کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بحیرہ عرب میں طوفان کے خطرہ کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے شہریوں کے لیے وارننگ جاری کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بحیرہ عرب میں آنے والے ممکنہ طوفان کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کی ہے اور بتایا گیا ہے کہ کراچی کے ساحل پر منگل سے جمعرات تک طوفان آنے کا خطرہ ہے ۔ محکمہ موسمیات کی جاب سے شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ شہری اس دوران ساحل سمندر پر جانے سے اجتناب کریں جبکہ ماہی گیر کھلے سمندر کی جانب ہر گز نہ جائیں ۔

مزید :

کراچی -