پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خواتین اراکین آرمی چیف کے ساتھ سیلفیاں بناتی رہیں

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خواتین اراکین آرمی چیف کے ساتھ سیلفیاں بناتی ...
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خواتین اراکین آرمی چیف کے ساتھ سیلفیاں بناتی رہیں

  



اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )آج کل ہر جگہ پر سیلفی لینے کا رواج نہایت مقبول ہوتا جا رہا ہے اور ہر بڑا چھوٹا اس شغل میں مصروف نظر آتا ہے۔ اس کی زندہ مثال خواتین اراکین پارلیمنٹ کے درمیان بھی نظر آیا ۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر پاکستان ممنون حسین نے خطاب کرنا تھا اور اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی پارلیمنٹ آمد کے موقع پر خواتین اراکین پارلیمنٹ ان کے ساتھ سیلفیاں بناتی رہی ہیں ۔ ایک جانب صدر ممنون حسین پارلیمنٹ سے خطاب کر رہے تھے جبکہ دوسری جانب آرمی چیف کے ساتھ خواتین اراکین پارلیمنٹ کا سیلفیاں بنانے کے لیے تانتا بندھا ہوا تھا ۔ خواتین کی جانب سے اس اقدام پر تبصرہ کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو سیلفیاں لینے دیں اس عمل سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔

مزید : اسلام آباد


loading...