آپریشن ضرب عضب کا مقصد خطے میں استحکام لانا ہے : آرمی چیف

آپریشن ضرب عضب کا مقصد خطے میں استحکام لانا ہے : آرمی چیف
آپریشن ضرب عضب کا مقصد خطے میں استحکام لانا ہے : آرمی چیف

  



کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ ملٹری اکیڈمی میں سری لنکن فوجی افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کا مقصد خطے میں استحکام لانا ہے جبکہ یہ آپریشن قوم کی حمایت کےساتھ جاری ہے ۔سری لنکن افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائے گی اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رکھی جائے گی ۔

انہوں نے سری لنکا کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سری لنکا نے دہشت گردی کے خلاف ایک طویل جنگ لڑی ہے ۔ پاکستان اور سری لنکاکے درمیان خوشگوار تعلقات ہیں جبکہ دونوں ممالک کے درمیان سیکورٹی تعاون ایک بنیادی وجہ ہے ۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی کے سفر میںسری لنکن بھائیوں کے ساتھ ہے اور اس سفر میں سری لنکا کی ہر ممکن مدد کی جائے گی ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے بنیادی انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیا ہے لیکن پاکستان اور سری لنکا مل کر خطے سے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...