کیااس رمضان سعودی عرب میں خواتین کومسجد میں تراویح پڑھنے کی اجازت ہوگی؟سعودی حکومت نے واضح اعلان کر دیا

کیااس رمضان سعودی عرب میں خواتین کومسجد میں تراویح پڑھنے کی اجازت ...
کیااس رمضان سعودی عرب میں خواتین کومسجد میں تراویح پڑھنے کی اجازت ہوگی؟سعودی حکومت نے واضح اعلان کر دیا

  



ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزارت برائے امور اسلامی، اوقاف، دعوت و رہنمائی کی طرف سے اس خبر کی تردید کی گئی ہے کہ اس ماہ رمضان میں خواتین کو نماز تراویح کے لئے مساجد میں جانے کی اجازت نہ ہوگی۔

مشرقی صوبے میں حالیہ دنوں میں مساجد پر کئے جانے والے حملوں میں دہشت گرد مبینہ طور پر سیاہ عبایہ پہن کر حملہ آور ہوئے۔ ان حملوں کے بعد یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اس ماہ رمضان میں خواتین کو نماز تراویح کے لئے مسجد میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ عرب نیوز کے مطابق مشرقی صوبے کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ افواہیں مملکت میں تفریق پیدا کرنے کے لئے پھیلائی جارہی ہیں۔ یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ وزارت کی طرف سے اس معاملے میں مساجد کے اماموں کو کوئی سرکلر نہیں بھیجا گیا، تاہم مشرقی صوبے میں ماہ رمضان کے دوران خصوصی سکیورٹی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس