پولیس فائرنگ سے 2 بھائیوں کی ہلاکت ، ایس ایس پی کی گاڑی پر مظاہرین کا پتھراﺅ

پولیس فائرنگ سے 2 بھائیوں کی ہلاکت ، ایس ایس پی کی گاڑی پر مظاہرین کا پتھراﺅ
پولیس فائرنگ سے 2 بھائیوں کی ہلاکت ، ایس ایس پی کی گاڑی پر مظاہرین کا پتھراﺅ

  



راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 2 بھائیوں کے ورثاءکی جانب سے ایکسپریس ہائی وے اسلام آباد پر احتجاج کیا جا رہا تھا ۔

جاں بحق ہونے والے بھائیوں کے ورثاءنے ایکسپریس ہائی وے پر میتیں رکھ کر احتجاج کیا جبکہ مظاہرین سے مذاکرات کرنے کے لیے ایس ایس پی ملک کرامت مظاہرین کے درمیان پہنچ گئے ۔ مشتعل مظاہرین کی جانب سے ایس ایس پی ملک کرامت کی گاڑی پر پتھراﺅ کیا گیا جس کے بعد  وہ  اپنے اہلکاروں کے ساتھ گاڑی بھگا کر نکل گئے ۔ مظاہرین کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ جب تک فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی نہیں کی جاتی وہ احتجاج ختم نہیں کریں گے ۔

مزید : راولپنڈی


loading...