اسلامی ملک میں فحاشی پھیلانامہنگا پڑگیا،امریکی اداکارہ جینیفر لوپزبڑی مشکل میں پھنس گئی

اسلامی ملک میں فحاشی پھیلانامہنگا پڑگیا،امریکی اداکارہ جینیفر لوپزبڑی مشکل ...
اسلامی ملک میں فحاشی پھیلانامہنگا پڑگیا،امریکی اداکارہ جینیفر لوپزبڑی مشکل میں پھنس گئی

  



رباط (نیوز ڈیسک) امریکی فنکارہ جینیفر لوپز دنیا بھر میں اپنے قابل اعتراض فن کے مظاہرے سے مداحوں کو متاثر کرتی ہیں اور کروڑوں ڈالر بھی کماتی ہیں لیکن مراکش میں فن کے مظاہرے نے ان کے لئے بڑی مشکل کھڑی کردی ہے۔

45 سالہ فنکارہ نے مراکش کے دارالحکومت میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل میوزک فیسٹیول کے دوران انتہائی مختصر لباس پہن کر گلوکاری کا مظاہرہ کیا اور قابل اعتراض رقص بھی کیا جسے ایک ٹی وی چینل نے براہ راست دکھایا۔ اسلامی ملک میں بے حیائی کے سرعام مظاہرے پر جنیفر لوپز کے خلاف ہنگامہ برپا ہوگیا اور ایک ایجوکیشن گروپ نے ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کروادیا۔ مقدمے میں گلوکارہ کے ساتھ میوزک کنسرٹ کے منتظمین کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ اگرچہ مراکش کی حکومت کی طرف سے اس معاملے میں براہ راست مداخلت سامنے نہیں آئی البتہ وزیر ابلاغیات مصطفٰی خلفی نے جینیفر کا شو ٹی وی پر دکھانے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

جینیفر لوپز کا متنازعہ شو 29 مئی کو منعقد ہوا اور ایک اندازے کے مطابق اس میں ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد شائقین نے شرکت کی۔

مزید : تفریح


loading...