پیار کا حساب دو!محبوبہ شادی شدہ آدمی سے ’پیار کی قیمت ‘وصو ل کرنے پر عدالت پہنچ گئی

پیار کا حساب دو!محبوبہ شادی شدہ آدمی سے ’پیار کی قیمت ‘وصو ل کرنے پر عدالت ...
پیار کا حساب دو!محبوبہ شادی شدہ آدمی سے ’پیار کی قیمت ‘وصو ل کرنے پر عدالت پہنچ گئی

  



نیویارک (نیوز ڈیسک) میڈیا کے کاروبار سے منسلک امریکی شخصیت جیمز گرینوالڈ کی محبوبہ نے چھ سال گزرنے کے باوجود بنیادی مطالبہ پورا نہ ہونے کے بعد اپنے پیار کی قیمت مانگ لی ہے اور 20 لاکھ ڈالر (تقریباً 20 کروڑ پاکستانی روپے) کے مطالبے کے ساتھ عدالت کا رخ کرلیا ہے۔

67 سالہ تھیوڈورا لی کورسیل کا کہنا ہے کہ 88 سالہ جیمز کے ساتھ ان کا تعلق گزشتہ 6 سال سے جاری ہے جس کے دوران نہ صرف وہ انہیں بھرپور پیار دیتی رہی ہیں بلکہ قانونی اور کاروباری معاملات میں بھی خدمات فراہم کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ جیمز نے اپنی بیوی کو طلاق دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن چھ سال گزرنے کے باوجود یہ وعدہ پورا نہیں ہوا اور اب وہ سمجھتی ہیں کہ ان کے ساتھ دھوکا ہوا ہے اور ان کی خدمات کا معاوضہ ملنا چاہیے۔ تھیوڈورا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کا پیار اور کاروباری و قانونی خدمات علیحدہ علیحدہ تھیں اور وہ فی الحال صرف کاروباری اور قانونی خدمات کا معاوضہ مانگ رہی ہیں۔ انہوں نے صورتحال کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ جیمز کی بیوی نے انہیں بتایا ہے کہ وہ جیمز سے طلاق لینے کی بجائے اسے چھ فٹ کی گہرائی میں زمین کے نیچے جاتا دیکھنا پسند کریں گی۔

دوسری جانب جیمز کے وکیل کا کہنا ہے کہ جیمز اور اس کی بیوی ہنسی خوشی زندگی گزاررہے ہیں اور ان کا علیحدگی کا کوئی ارادہ نہیں ہے، البتہ اس معاملے میں جیمز کا کوئی واضح موقف سامنے نہیں آیا کہ انہوں نے تھیوڈورا سے کیا وعدے کئے تھے اور انہیں پورا کیا گیا یا نہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...