ایسا صرف پاکستان میں ہی نہیں ہوتا، اس آدمی نے سچا پیار پانے کیلئے جعلی پیر پر اتنی رقم لٹائی کہ خود دیوالیہ ہو گیا

ایسا صرف پاکستان میں ہی نہیں ہوتا، اس آدمی نے سچا پیار پانے کیلئے جعلی پیر ...
ایسا صرف پاکستان میں ہی نہیں ہوتا، اس آدمی نے سچا پیار پانے کیلئے جعلی پیر پر اتنی رقم لٹائی کہ خود دیوالیہ ہو گیا

  



نیویارک (نیوز ڈیسک) تعلیم کی کمی اور غربت کے مسائل میں جکڑے ہوئے ممالک میں جعلی پیروں اور عاملوں کے دھوکے میں آنے والوں کی کمی نہیں لیکن امریکا جیسے جدید ملک میں بھی ایک صاحب نے ایک جعلی عاملہ کے چنگل میں پھنس کر کروڑوں لٹا دئیے۔

بروکلین کے علاقے سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ متاثرہ شخص نے، جس کا نام خفیہ رکھا گیا ہے، پولیس کو بتایا کہ اس نے اگست 2013ءمیں پریسیلا ڈیلمارو نامی عاملہ سے پہلے دفعہ رابطہ کیا۔ اس نے بتایا کہ عاملہ نے اس کی محبت میں ناکامی کی داستان توجہ سے سنی اور پھر کچھ حساب کتاب لگا کر بتایا کہ اس کی محبوبہ مشیل کے گرد بدروحوں کا حصار ہے جس کی وجہ سے اس کا حصول ممکن نہیں ہورہا۔ محبوبہ کو پانے کے لئے بے تاب شخص نے عاملہ سے گزارش کی کہ اس کا مسئلہ جلد از جلد حل کیا جائے جس کے بعد عاملہ کی شعبدہ بازی کا آغاز ہوا تو 20ماہ تک جاری رہا جس کے دوران اس نے کل 7 لاکھ 14 ہزار ڈالر (تقریباً 7 کروڑ 14 لاکھ پاکستانی روپے) ہتھیالئے۔

عاملہ نے پہلی نشست کے لئے 2500ڈالر لئے جبکہ دوسری نشست کے لئے فیس 9ہزار ڈالر کردی۔ سائل کی توانائی محفوظ کرنے کے لئے 40 ہزار ڈالر، بدروحوں کا راستہ روکنے کے لئے 56000ڈالر، آخری رسومات کی علامتی رسم کے لئے 40 ہزار ڈالر، سائل کے ماضی کو پاک کرنے کے لئے 30 ہزار ڈالر اور بدروحوں کو 170 میل کی لمبائی پر مشتمل پل کے ذریعے دوسرے جہان میں بھیجنے کے لئے ایک لاکھ 70 ہزار ڈالر وصول کئے گئے۔ جب لاکھوں ڈالر لٹوا کر بھی سائل کو اس کی محبوبہ کی توجہ نصیب نہ ہوسکی تو بالآخر بیچارہ پولیس کے پاس چلا گیا جس نے 28سالہ جعلی عاملہ اور اس کے 27 سالہ مرد ساتھی کو گرفتار کرلیا۔ شعبدہ باز خاتون کے خلاف قانونی کارروائی کا آغازکردیا گیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس