جہاز کے دروازے میں خرابی، پائلٹ نے حل کیا نکالا؟اگر آپ فضائی سفر سے ڈرتے ہیں تو یہ خبر نہ پڑھیں

جہاز کے دروازے میں خرابی، پائلٹ نے حل کیا نکالا؟اگر آپ فضائی سفر سے ڈرتے ہیں ...
جہاز کے دروازے میں خرابی، پائلٹ نے حل کیا نکالا؟اگر آپ فضائی سفر سے ڈرتے ہیں تو یہ خبر نہ پڑھیں

  



سیول (نیوز ڈیسک) عام تاثر تو یہی ہے کہ فضائی سفر کو محفوظ بنانے کے لئے فضائی عملہ غیر معمولی احتیاط سے کام لیتا ہے لیکن بعض اوقات ایسی باتیں سامنے آجاتی ہیں کہ جو اس تاثر کی دھجیاں اڑادیتے ہیں۔

جنوبی کوریا کی سستی ایئرلائن ایسٹر جیٹ کے ایک کپتان نے جہاز کے دروازے میں خرابی ہونے کے باوجود اسے دو دفعہ پرواز پر لے جاکر غیر ذمہ داری کی تمام حدوں کو پھلانگ لیا۔ کورین میڈیا کے مطابق جنوری 2014ءکے دن چونامی پائلٹ کو دوران پرواز معلوم ہوا کہ دروازہ کھلا ہونے کی وارننگ دینے والی بتی گاہے بگاہے آن اور آف ہورہی تھی۔ کپتان نے جہاز کے دروازے میں کسی خطرناک خرابی کے اشارے کے باوجود کوئی ہنگامی اقدامات نہیں کئے بلکہ عملے کے ایک رکن کو حکم دیا کہ وہ دروازے کو پکڑ کر بیٹھ جائے۔ انچیئن سے جیہو جانے والی اس پرواز نے آخر چونگجو نامی شہر میں لینڈنگ کی لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہاں سے طیارے کو دوبارہ اڑایا گیا اور ایک دفعہ پھر عملے کا ایک رکن دروازے کو پکڑ کر بیٹھا رہا اور بالآخر یہ اپنی منزل جیہو پہنچ گیا۔ کچھ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جیہو سے بھی طیارے کے دروازے کو ٹیپ لگانے کے بعد پرواز روانہ ہوگئی اور بالآخر گمپو شہر میں اصل مسئلہ مکمل طور پر حل کیا گیا۔

ایوی ایشن ماہرین کا کہنا ہے کہ سستی ایئرلائنوں میں چھوٹے موٹے مسائل کو نظر انداز کرکے پیسہ بچانے کا رجحان پایا جاتا ہے جوکہ مسافروں کے لئے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...