بلدیاتی انتخابات ، یقین دہانی کے باوجود احتجاج کرنا سسٹم کو ڈی ریل کرنے کے مترادف ہے: مشتاق غنی
پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) خیبرپخوتونخواہ حکومت کے صوبائی وزیر اطلاعات مشتاق غنی نے تحریک انصاف کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی شکایات کے حوالے سے 9 جون کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کیا ہے ۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کی شکایات پر احتجاج کیا جا رہا ہے لیکن یقین دہانی کے باوجود احتجاج کرنا سسٹم کو ڈی ریل کرنے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی اتحادیوں سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں کو دعوت دی گئی ہے اس لیے تمام جماعتوں کو اے پی سی میں شرکت کرنی چاہیئے ۔