روضہ رسول پر حاضری، خواتین کیلئے خصوصی راستے اور وقت مقرر کر دیا گیا

روضہ رسول پر حاضری، خواتین کیلئے خصوصی راستے اور وقت مقرر کر دیا گیا
 روضہ رسول پر حاضری، خواتین کیلئے خصوصی راستے اور وقت مقرر کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مدینہ منورہ (محمد اکرم اسد / بیورو چیف) مسجد نبوی شریف ﷺکی انتظامیہ نے خواتین کیلئے رمضان المبارک میں روضہ رسول ±ﷺ پر حاضری کا نظام الاوقات جاری کردیا۔ مسجد نبوی شریف ﷺ انتظامیہ کے نائب سربراہ عبدالعزیز الفالح کے مطابق رمضان المبارک کے دوران یکم سے 19 رمضان المبارک تک خواتین اشراق کے بعد ظہر کی نماز کے بعد اور تراویح کے بعد روضہ ر سول ±ﷺ پر حاضری دے سکیں گے۔
آخری عشرے میں اشراق کے بعد اور نماز ظہر کے بعد روضہ رسول ﷺ کو خواتین کے لئے کھول دیا جائے گا۔ آخری عشرے میں رات کے وقت خواتین سلام پیش کرنے روضہ رسول ﷺ میں نہیں جاسکیں گی، مسجد نبوی شریف ﷺ انتظامیہ نے خواتین کے حصے میں روضہ رسول ﷺ پر آنے اور جانے کیلئے خصوصی راستے متعین کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں خواتین کے حصے میں تربیت یافتہ عملہ متعین کیا جائے گا، خواتین اہلکاروں کو خصوصی تربیت دی گئی ہے، مسجد کی سیکیورٹی کے علاوہ بھیڑ کو منظم کرنا ان کی ذمہ داریوں میں شامل ہوگا۔ خواتین کے حصے میں ضرورت کی تمام چیزوں کی نگرانی کیلئے خواتین پر مشتمل خصوصی عملہ مقرر کیا گیا ہے جو آب زمزم کی فراہمی، ایئر کنڈیشن سسٹم، فضائی اور ضرورت کی دیگر چیزوں کی موجودگی کی نگرانی کریں گی۔
خواتین عملے پر مشتمل ایک خصوصی دستہ زنانہ وضو خانوں میں متعین کیا گیا ہے۔ گمشدہ سامان کی رپورٹ درج کرانے کیلئے خصوصی کاﺅنٹر بنائے گئے ہیں انتظامیہ نے اس طرح کے انتظامات مردوں کے حصے میں بھی کئے ہیں۔ رمضان المبارک کے دوران صفائی عملے کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے۔