وفاقی حکومت کی جانب سے برما کے روہنگیا مسلمانوں کی امداد کے لیے جائزہ اجلاس ختم

وفاقی حکومت کی جانب سے برما کے روہنگیا مسلمانوں کی امداد کے لیے جائزہ اجلاس ...
وفاقی حکومت کی جانب سے برما کے روہنگیا مسلمانوں کی امداد کے لیے جائزہ اجلاس ختم

  



اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) حکومت پاکستان کی جانب سے برما کے روہنگیا مسلمانوں کی امداد کے لیے جائزہ اجلاس ختم ہو گیا ہے ۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے وزیر اعظم نواز شریف کو کل روہنگیا کے مسلمانوں کی امدادی حکمت عملی سے متعلق آگاہ کیا جائے گا جبکہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد حکومت کی جانب سے امدادی پالیسی کا اعلان کیا جائے گا ۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ امدادی حکمت عملی سے متعلق اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے شرکت کی اور اجلاس میں برما کے روہنگیا مسلمانوں کے لیے امدادی پالیسی کا جائزہ لیا گیا ۔

مزید : قومی /اہم خبریں