پی آئی اے کے بیڑے میں ساتواں A320 طیارہ شامل

پی آئی اے کے بیڑے میں ساتواں A320 طیارہ شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر) پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہونے والا ساتواںA-320 طیارہ 6 جون 2015 ء کو جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پرپہنچ گیا۔پی آئی اے کے منیجنگ ڈائرکٹر شاہنواز رحمٰن نے کہا کہ ائر لائن اپنے بیڑے میں طیاروں کی شمولیت کے ذریعے استعداد میں اضافے کے عمل میں ہے اور ایک شفاف طریق کار کے ذریعے dry lease پر طیاروں کے حصول کا آغاز کیا گیا ہے ۔اب ائر لائن کے پاس مزید سات A320 طیارے ہیں جب کہ جون 2015 ء کے تیسرے ہفتے تک 2 اور طیاروں کا اضافہ ہوجائے گا۔ اس طرح 2015ء کے اختتام تک پی آئی اے کے بیڑے میں 14 کم ایندھن خرچ کرنے والے A320 اور ATR-72 طیارے شامل ہوجائیں گے۔پی آئی اے نے اپنے بیڑے میں توسیع کے منصوبے کے تحت یہ ساتواں A320 طیارہ حاصل کیا ہے جس میں 158 سیٹوں کی گنجائش ہے جن میں 8 بزنس کلاس اور 150 اکانومی کلاس ہیں۔

مزید :

کامرس -