ایپل کے آنے والے نئے سمارٹ فون iPhone 6S کی ستمبر میں لانچنگ

ایپل کے آنے والے نئے سمارٹ فون iPhone 6S کی ستمبر میں لانچنگ

  



سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے آنے والے نئے سمارٹ فون iPhone 6S کی لانچنگ کے بارے میں پیدا ہونے والی گومگو کیفیت کا خاتمہ ایک حالیہ لیک ہونے والی ای میل نے کر دیا ہے جس کے مطابق یہ سمارٹ فون ستمبر میں سامنے آ رہا ہے۔ویب سائٹ موبائل نیوز کے مطابق Vodafone کمپنی کی لیک ہونے والی ایک ای میل سے معلوم ہو ا ہے کہ ایپل کا نیا فون ستمبر 25 کو لانچ کیا جائے گا اور اس کی وقت سے پہلے آمد متوقع نہیں ہے۔ لیک ہونے والی ای میل میں اس نئے فون کو New iPhoneکے نام سے پکارا گیا ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ حکمت عملی فون کے بارے میں معاملات کو خفیہ رکھنے کے لئے کیا گیا ہے۔ موبائل نیوز کے مطابق ایپل کے نئے فون میں سیفائر گلاس سکرین کا متوقع فیچر بھی موجود ہو گاجبکہ کیمرہ بھی اپ گریڈڈ کوالٹی کا ہو گا۔

مزید : علاقائی


loading...