نصیر آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3مزدور جاں بحق ، 4زخمی

07 جون 2016 (13:54)

نصیر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شکر خان جنگ میں فائرنگ سے 3مزدور جاں بحق جبکہ 4زخمی ہو گئے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شکر خان جنک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3مزدور جاں بحق ہو گئے جن کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔واقعے میں 4افراد زخمی ہیں جنہیںڈیرہ مراد جمالی کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔مزدور واٹر کورس چینل پر کام کر رہے تھے ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضے میں لے لیا ہے اور پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ عینی شاہدین سے فائرنگ واقعے کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں ۔

مزیدخبریں