قطر کے خلاف اقدامات خطے کے مفاد میں ہیں: سعودی وزیر خارجہ

قطر کے خلاف اقدامات خطے کے مفاد میں ہیں: سعودی وزیر خارجہ
قطر کے خلاف اقدامات خطے کے مفاد میں ہیں: سعودی وزیر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن(صباح نیوز) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ قطر کے خلاف عرب ممالک کی جانب سے کیے گئے اقدامات خود قطر اور خطے کے مفاد میں ہیں۔

ترک پارلیمان نے قطر کے ساتھ عسکری معاہدے میں توثیق کردی، بوقت ضرورت ترکی مزید فوجی دستے تعینات کرسکے گا
تفصیلات کے مطابق برلن میں جرمن ہم منصب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ قطر کے خلاف عرب ممالک کے اقدامات نہ صرف قطر بلکہ خطے کے مفاد میں بھی ہیں جب کہ مسئلے کے حل کے لیے کسی بھی ملک سے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی درخواست یا پھر مدد نہیں مانگی گئی کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس مسئلے کو خلیج تعاون کونسل میں حل کیا جاسکتا ہے۔سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ذرائع اور اس کی فنڈنگ جہاں سے بھی ہو ہم اس کو مسترد کرتے ہیں جب کہ سعودی عرب خود دہشت گردی کا شکار ہے اور اتحادیوں کے ساتھ مل کر اس کا مقابلہ کررہا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، مصر، یمن، لیبیا اور مالدیپ نے قطر کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرتے ہوئے اسے عرب فوجی اتحاد سے خارج کردیا تھا۔

مزید :

عرب دنیا -