کراچی :سیاسی جماعت کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک رینجرز اہلکار شہید، 2زخمی

کراچی :سیاسی جماعت کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک رینجرز اہلکار شہید، 2زخمی
کراچی :سیاسی جماعت کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک رینجرز اہلکار شہید، 2زخمی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے زمان ٹاﺅن میں رینجرز پرحملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ دو اہلکار شہید ہوگئے۔ کارروائی ایک سیاسی جماعت کے دہشت گرد کوگرفتار کرنے کیلئے کی جا رہی تھی ۔

دنیا نیوز کے مطابق کراچی کے علاقعے زمان ٹاﺅن میں ایک سیاسی جماعت کے دہشت گرد کی خفیہ اطلاع کی موجودگی پر جب رینجرز نے چھاپہ مارا تو مبینہ دہشتگردوں نے خود کارہتھیاروں سے فائرنگ کردی سے جس سے ایک رینجرز اہلکار شہید جبکہ 2زخمی ہوگئے ۔ شہیدو زخمی ہونیوالے اہلکاروں کوہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو موقع پر طلب کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ۔

مزید :

قومی -