چینی ویزہ کا اجرا‘پاک چین جوائنٹ چیمبرترجیحی چیمبرقرار

چینی ویزہ کا اجرا‘پاک چین جوائنٹ چیمبرترجیحی چیمبرقرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)چینی سفارتخانہ نے ویزہ کے اجراء کے سلسلے میں پاک۔ چین جوائینٹ چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کو ترجیحی چیمبرقرار دے دیا ہے۔ اس امر کا انکشاف پاک چین جوائینٹ چیمبر کے صدر ایس ایم نوید نے کیا ۔ انہوں نے بتا یا کہ اگلے روز انہوں نے چیمبر کے سیکرٹری جنرل صلاح الدین حنیف کے ہمراہ چینی سفارتخانے کا دورہ کرکے چین کے سفیر یاؤ جنگ کو چین اور پاکستان کے درمیان باہمی تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں تھیں جن میں پاک چین جوائینٹ چیمبر کو چینی ویزہ کی فراہمی کیلئے ترجیحی برتاؤ کی تجویز بھی شامل تھی جو چینی سفیر نے منظور کر لی ہے۔ ایس ایم نوید نے بتا یا کہ ملاقات کے دوران چینی سفیر نے اعتراف کیا ہے کہ پاک چین جوائینٹ چیمبر کی طرف سے پاکستان میں چینی زبان اور ثقافت کے فروغ کی کوششیں بے حد کارگر ثابت ہوئی ہیں اور اس سے دو برادر اقوام کے درمیان ابلا غ کا خلاء کم کرنے میں مدد ملی ہے۔ ۔انہوں نے بتا یا کہ چینی سفیر نے چینی اور پاکستان کارووباری برادری کے درمیا ن و یڈیو کانفرنسنگ کے سلسلہ کو بھی بے حد سراہا ہے اور امید کی ہے کہ یہ سلسلہ دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کے درمیان عملی منصوبے وضع کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ ایس ایم نوید نے کہا کہ پاک چین جوائینٹ چیمبر ایک خصوصی چیمبر ہے جو کہ پاکستان بھر میں چین کے ساتھ کاروبار کو فروغ دینے کے خواہشمند صنعتکارو ں اور تاجروں کو مددگار خدما ت فراہم کررہاہے ۔

علاوہ ازیں یہ چیمبر اپنے ممبران کو ویزہ کے حصول، سیکیورٹی کی فراہمی، ٹیکسوں کی معلومات اور کاروباری تشخیصی رپورٹس کی تیاری میں مدد دینے کے علاوہ تجارتی وفود میں شمولیت کے مواقع بھی فراہم کرتا ہے اور ایسی ہی خدمات چین سے آنے والے تجارتی وفود کو بھی فراہم کرتا ہے۔انہوں نے چینی سفیر کو یہ تجویز بھی پیش کی ہے کہ کو کیتھے پیسیفک ایئر لائنز کے آپریشن کو پاکستان میں دوبار ہ شروع کر دیا جائے،کیونکہ یہ واحد ائر لائن تھی جو پاکستان سے چین کے ۲۰ مقا مات تک اپنی سروس فراہم کرتی تھی جبکہ دیگر تمام ائیر لائنز کی رسائی صرف ۵ یا ۶ مقامات تک محدود ہے ۔ مگر افسوس کہ اس ائر لائن کی سروس پاکستان ۲۰۱۴ سے بند ہے ۔ انہوں نے چینی سفیر سے استدعا کی ہے کہ بڑھتے ہوئے باہمی تجارتی تعلقات کے تناظر میں متذکرہ ایئر لائن کی سروس کو جلد ازجلد دوبارہ بحال کیا جائے۔ایس ایم نوید نے مزید بتا یا کہ پاک چین جوائینٹ چیمبر کے ایگزیکٹو ممبران پر مشتمل ایک وفد عید کے بعد چین کے شہر بیجنگ، گواینگ زہاؤ اور شینگڈو کے دورے پر روانہ ہو رہا ہے اور چینی سفیر نے اس دورے کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزید :

کامرس -