ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 71فیصد کا اضافہ

ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 71فیصد کا اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18 کے پہلے نو ماہ کے دوران ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 71فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں پہلے نو ماہ کے دوران کمپنی کو 6307 ملین روپے کا خالص منافع حاصل ہوا تھا جبکہ جاری مالی سال میں اسی عرصہ میں جولائی تا مارچ کے دوران کمپنی کا بعد از ٹیکس منافع 10784 ملین روپے تک بڑھ گیا۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں نمایاں اضافہ کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی بھی 57.21 روپے کے مقابلہ میں 97.82 روپے فی حصص تک بڑھ گئی ہے۔

مزید :

کامرس -