سعودی عرب،2019ء کا قومی بجٹ ایک ٹریلین ریال سے بڑھ جائے گا

سعودی عرب،2019ء کا قومی بجٹ ایک ٹریلین ریال سے بڑھ جائے گا

  

ریاض(اے پی پی)سعودی عرب وزارت خزانہ نے تازہ ترین مالیاتی رپورٹ میں توقع ظاہر کی ہے کہ 2019ء کابجٹ ایک ٹریلین ریال سے زیادہ کا ہوگا۔۔ رپورٹ متعدد اداروں کے تعاون سے تیار کی گئی ہے۔ سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بجٹ 1006 ارب ریال تک پہنچ سکتا ہے۔ رپورٹ میں یہ توقع بھی ظاہر کی گئی ہے کہ آئندہ برس سعودی عرب کو تیل برآمدات 208 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی جبکہ رواں سال کے دوران 205 ارب تک ہوگی جبکہ 2017ء کے دوران ایک 170 ارب ڈالر کی آمدنی ہوئی۔ سعودی عرب کی یومیہ تیل پیداوار 10 ملین بیرل ہی رہے گی۔ تاہم تیل سے علاوہ دیگر ذرائع سے ہونیو الی آمدنی میں 2.2 فیصد کا اضافہ ہوگا۔

shk/skr/ama 1042

مزید :

کامرس -