اوپیک رکن اور غیر ممالک کے درمیان معاہدہ برقرار رہے گا، عرب ممالک
دبئی (اے پی پی) عرب ممالک کے وزراء برائے تیل نے اس بات پر زور دیا ہے کہ تیل کے پیداواری غیر رکنی ممالک اور اوپیک کے درمیان تعاون جاری رکھا جائے۔ کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کونا کے مطابق ، اوپیک اور اس کے غیر رکنی ممالک اور اوپیک کے درمیان تیل کی پیداوار میں کمی لانے پر مبنی معاہدے پر غور کے لیے کویت میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ کمیشن نے اجلاس کے بعد ایک بیان میں کہا کہ ہمیں تیل کی منڈیوں میں توازن کا دفاع کرنا پڑے گا اور یہ اْسی صورت ممکن ہوگا جب غیر رکنی ممالک اور اوپیک کے درمیان تعاون جاری رہے۔