پلاسٹک سے پھیلنے والی آلودگی کو روکنا ہوگا : کنگنا رناوت

پلاسٹک سے پھیلنے والی آلودگی کو روکنا ہوگا : کنگنا رناوت
پلاسٹک سے پھیلنے والی آلودگی کو روکنا ہوگا : کنگنا رناوت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(آن لائن)بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ آئندہ 30سالوں میں سمندر میں مچھلیوں کی بجائے پلاسٹک زیادہ ہو گا،اس لئے ہر کوئی پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت نے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر کہا کہ ماحولیات کے تحفظ کیلئے پلاسٹک بیگز کے استعمال کو روکنے کیلئے سب کو آگے بڑھ کر کام کرنا چاہیئے کیونکہ آئندہ 30سالوں میں سمندر میں مچھلیوں کی بجائے پلاسٹک زیادہ ہو گا اس لئے میں پلاسٹک سے پھیلنے والی آلودگی کو روکنے کیلئے اقوام متحدہ کیساتھ مل کر کام کر رہی ہوں اور آپ سب کو بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔
کنگنا رناوت فلم ’’مینٹل ہے کیا‘‘ اور مانیکرنیکا : دا کوئین آف جھانسی‘‘ میں دکھائی دیں گی۔

مزید :

کلچر -