سیاسی شعبدہ باز پھر غریب پرحکمرانی کرنے کو تیار:دانیا انور

سیاسی شعبدہ باز پھر غریب پرحکمرانی کرنے کو تیار:دانیا انور
سیاسی شعبدہ باز پھر غریب پرحکمرانی کرنے کو تیار:دانیا انور

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و ماڈل دانیا انور نے کہا ہے کہ الیکشن 2018ء کا اعلان ہوچکا اور سیاسی شعبدہ باز ایک بار پھر پانچ سال کے لئے غریب اور مظلوم عوام پرحکمرانی کرنے کو تیارہیں۔سیاسی جماعتیں ایک دوسری کی کردار کشی میں کوئی کسر باقی نہیں رکھ رہیں۔ریحام خان اور حمزہ علی عباسی ان دنوں جو کچھ کرنے میں مصروف ہیں اس پر صرف اتنا کہوں گی کہ یہ دونوں ایک دوسرے کا آئینہ ہیں ۔اس آئینہ میں اپنا ہی عکس دیکھ کرگھبرا گئے ہیں۔ان جیسے لوگوں کی وجہ سے پوری دنیا میں ملک کی بدنامی ہوتی ہے ۔دانیا انور نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ایک بار پھر لوگوں کوسنہرے مستقبل کے سپنے دکھارہی ہیں۔ ہماری بھولی بھالی اور سیدھی سادھی عوام ان کی چکنی چوپڑی باتوں میں آکر دوبارہ اپنے بہتر مستقبل کی آس و امید پر اپنے فیصلوں کا اختیار انہیں سونپ دیں گے۔دانیا انورنے کہا کہ شوبزانڈسٹری میں میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے کسی کی ذاتی زندگی میں مداخلت پسند نہیں کرتی جو لوگ میری برائیاں اور خامیاں تلاش کرنے میں لگے رہتے ہیں ان کو اپنے کام کی طرف توجہ دینی چاہیے۔اچھا اخلاق ہی انسان کی پہچان ہے۔اپنی ناکامیوں کا ملبہ دوسرے پر ڈالنے کبھی منزل تک نہیں پہنچ سکتے۔انہوں نے کہا میری کچھ دوست ہی میرے نام غلط چیزیں منسوب کرکے جھوٹی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں میران کو مشورہ ہے کہ وہ خود ایسا کام کریں جس سے ان کی بھی عزت ہو اور ان کی فیملی اور دوستوں کی بھی لوگ تعریف کریں۔

مزید :

کلچر -