’’آزادی‘‘کشمیرکی خاطر قربانی دینے والے شخص کی کہانی ہے،سونیا حسین

’’آزادی‘‘کشمیرکی خاطر قربانی دینے والے شخص کی کہانی ہے،سونیا حسین
’’آزادی‘‘کشمیرکی خاطر قربانی دینے والے شخص کی کہانی ہے،سونیا حسین

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ سونیا حسین ہدایت کار جامی محمود کی فلم ’مور‘ سے آغاز کے بعد اب اپنی دوسری فلم’’ آزادی‘ ‘میں جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہیں، اس فلم میں وہ کشمیر کو حاصل کرنے کی اپنی جدوجہد کو پیش کریں گی۔فلم ’’آزادی‘ ‘کی کہانی ایک ایسے آدمی پر مبنی ہے جو کشمیر کو آزاد کرانے کی خاطر قربانی دیتا ہے، اور کیسے ان سے متاثر ہونے والی نوجوان نسل ان کے ارادوں کو آگے بڑھاتی ہے۔اس فلم میں سونیا حسین زارا نامی ایک صحافی کا کردار ادا کررہی ہیں۔میرا کردار زارا نامی ایک صحافی کا ہے جس کا تعلق برطانیہ ہے ہوگا، میں نے جب اس فلم کا سکرپٹ پڑھا تھا، میں تب ہی اس کردار سے متاثرہوگئی تھی، خواتین کوآج بھی فلموں میں صرف متاثر کرنے کے لیے شامل کیا جاتا ہے۔میرا کردار اس فلم میں ایسا ہے جسے دیکھ کر نوجوان لڑکیاں متاثر ہوسکیں، مجھے فخر ہے کہ میں ایسا کردار ادا کررہی ہوں جس کا کوئی مقصد ہے۔فلم کی شوٹنگ کرنا مشکل تھا، اس بات کا اندازہ آپ کو اس وقت ہوگا جب آپ یہ فلم دیکھیں گے۔میرا تجربہ نہایت شاندار رہا، آزادی کو ہم نے پیار اور محنت سے تیار کیا ہے، فلم کی مکمل ٹیم سیٹ پر کافی پرجوش رہی اور سب کو ہی ایک ساتھ کام کرکے بے حدمزاآیا۔معمر رانا ایک بہترین اداکار ہیں اور انہوں نے اس فلم میں بے حد محنت کی ہے۔

ہے، ان کے ساتھ کام کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں، میں ایسے اسٹارز کے ساتھ کام کرنے میں مطمئن نہیں ہوتی جو اداکار نہ ہوں، لیکن معمر رانا اپنے فن کے بارے میں خوب جانتے ہیں۔

مزید :

کلچر -