فلم ’’ہچکی‘‘ شنگھائی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بطور بیلٹ اینڈ روڈ ویک کے طور پر دکھائی جائیگی
ممبئی(آن لائن)بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی کی فلم ’’ہچکی‘‘ کو شنگھائی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بطور بیلٹ اینڈ روڈ ویک کے طور پر دکھایا جائیگا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار سدھارتھ ملہوترا نے فلم کو شنگھائی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کیا جانا اپنے لئے اعزاز کی بات قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لئے ایک بہت بڑا موقع ہے۔ فلم کی کہانی ایک ایسی استانی کے گرد گھومتی ہے جو ٹورٹر ی سنڈروم کا شکار ہوتی ہے۔