شاہدہ منی مختلف چینلز کے عید شوز کی ریکارڈنگ میں مصروف

شاہدہ منی مختلف چینلز کے عید شوز کی ریکارڈنگ میں مصروف
شاہدہ منی مختلف چینلز کے عید شوز کی ریکارڈنگ میں مصروف

  

لاہور(فلم رپورٹر)میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس گلوکارہ شاہدہ منی ان دنوں عید شوز کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں۔انہوں نے گزشتہ ہفتے پانچ مختلف چینلز کے عید شوز میں شرکت کی جہاں ان کی پرفارمنس نے شائقین کوجھومنے پر مجبور کردیا۔اس بارے میں شاہدہ منی کا کہنا ہے کہ میرے گیت ناظرین کی خوشیاں دوبالا کردیں گے۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے شاہدہ منی نے کہا کہ میں آج جو کچھ ہوں اپنے پرستاروں کی محبت اور ماں کی دعاؤں کی وجہ سے ہوں ۔رمضان المبارک میں عبادت کے ساتھ ساتھ مختلف ٹی وی چینلز کی ریکارڈنگ میں مصروف ہوں۔شاہدہ منی نے کہا کہ میں ان دنوں اپنے نئے آڈیو البم کو تیار کرنے کی منصوبہ بندی م میں مصروف ہوں اس آڈیو البم میں تمام عمر کے شائقین موسیقی کی پسند کو مد نظر رکھ کر گیت شامل کروں گی۔

مزید :

کلچر -