ملٹی نیشنل برانڈ کی جانب سے صارفین اور احسن خان کی ملاقات

ملٹی نیشنل برانڈ کی جانب سے صارفین اور احسن خان کی ملاقات

  

لاہور( فلم رپورٹر) ملٹی نیشنل برانڈ کی جانب سے گزشتہ روزصارفین اور برانڈ ایمبسیڈر احسن خان سے ملاقات کا اہتمام کیا گیا ، جس میں ایڈن روب کی مردوں کے لیے نئی متعارف کرائی گئی کلیکشن "سفیر "کے برانڈ سفیر احسن خان نے لکی ون مال کا دورہ کیااور اپنے مداحوں سے تبادلہ خیال کے ساتھ گھل مل گئے اور انہیں ایڈن روب سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ متعار ف کرائی گئی مردانہ کلیکشن "سفیر"سوفیصد خالص کاٹن کپٹروں پر مشتمل نرم کلیکشن ہے، سفیر کلاتھنگ انڈسٹری میں کم و بیش 35سالہ تجربہ کا نچوڑ ہے، یہی وجہ ہے کہ کپڑا ازخود اپنے تجربے کا منہ بولتا ثبوت ہے،جسے صارفین کی ضروریات اور معیار کو مدنظر رکھ کر ہاتھ سے تیار کیا گیاہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر مارکیٹنگ فہد ڈانڈیا کا کہنا تھا کہ آج سفیر کے برانڈ سفیر احسن خان کو لوگوں کے ہمارے آوٹ لیٹ پر لوگوں کے درمیان دیکھ کر خوشی ہوئی ہے، برانڈنے یہ کپڑا دن رات ایک کرکے بڑی محنت سے تیار کیا ہے،جو کہ پریمیئم کلاسک کا نچوڑ ہے، ہمیں یقین ہے کہ یہ کپڑا ہمارے صارفین کو نہ صرف آرام دہ محسوس ہوگابلکہ اسے پہن کر وقار میں مزیداضافہ ہوگا۔ اس موقع پر سفیر کے برانڈ سفیر احسن خان نے کہا کہ سفیر شاندار مردانہ کپڑوں کی کلیکشن ہے جو کہ اعلیٰ معیار کے کپٹروں پر مشتمل ہے، مجھے خوشی ہے کہ مجھے ایسے کپڑے کا برانڈ سفیر منتخب کیا گیا ہے، اور مجھے یہ کہتے ہوئے کوئی ہرج محسوس نہیں ہورہا ہے کہ سفیر واقعی جدید فیشن کا حصہ ہے۔

مزید :

کلچر -